سپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی انکوائری کریں، تحریری فیصلہ جاری

May 24, 2023 | 15:51 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ  کے جاری  تفسیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی استعفوں سے متعلق انکوائری مکمل کریں، ہر رکن کو دو مواقع دیئے جائیں۔اگر تحریک انصاف کا کوئی رکن انکوائری مکمل ہونے سے قبل اپنا استعفی واپس لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔ جسٹس شاہد کریم  نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین سیکرٹری قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بیان دیں گے۔سیکرٹری قومی اسمبلی تمام اراکین کی اسمبلی میں بیٹھنے کے اقدامات کریں، عدالت نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مزیدخبریں