خدیجہ شاہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم

خدیجہ شاہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم

ایک نیوز: جناح ہاؤس جلاو گھیروا کیس میں عدالت نے  حدیجہ شاہ کو سات روزہ شناحت پریڈ پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراوکیس میں انسدادہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان کیس پر سماعت کی جس میں عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناحت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ۔ عدالت نے 29 مئی کو گرفتار تمام ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم  دیتے ہوئےخدیجہ شاہ کو سات روزہ شناحت پریڈ پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

قبل ازیں خدیجہ شاہ کو منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ خدیجہ شاہ سمیت دو خواتین کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔  عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ گرمی کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔

خدیجہ شاہ کیس میں تفتیشی افیسر    عدالت پیش نہیں  ہوئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے حدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے۔ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس میں وقفہ کر لیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر ہائیکورٹ مصروف  ہیں۔پولیس نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کےلیے جیل بھجوانے کی استدعا کی گئی ہے۔

قبل ازیں خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے سے بند  رکھا گیا جس کی وجہ سے خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گئی۔ خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جائے  گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ۔ جس پر پولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آئے اگا تو ہی باہر نکالیں گے ۔

خدیجہ شاہ کے  خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث  ہوئی، خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نےپولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں  جس کے بعد پولیس نے گاذی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی۔