صدر کو قتل کرکے امریکا پر قبضہ کرنا تھا، بھارتی نژاد امریکی شہری

May 24, 2023 | 15:29 PM

  ایک نیوز : وائٹ ہاؤس کی دیوار سے جان بوجھ کر ٹرک ٹکرانے کے 19 سالہ  بھارتی نژاد امریکی  صدر بائیڈن  کو قتل  کرکے حکومت پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق  عدالت کی جانب سے جاری ہونے والی دستاویز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ نازیوں سے متاثر ہے۔

خفیہ ایجنسی کے اہلکار کی جانب سے وفاقی ضلعی عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سائی وارشتھ کنڈولا کا تعلق میسوری کے علاقے چیسٹرفیلڈ سے ہے۔ وہ پیر کو ڈولیس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور رات کے وقت ٹرک کرائے پر حاصل کیا۔

اس بیان میں ایک کریمنل شکایت بھی شامل ہے جس میں کنڈولا پر امریکہ کی ایک ہزار ڈالر سے زائد کی پراپرٹی کو ضائع کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
عدالتی دستاویز کے مطابق پیر کی رات تقریباً نو بج کر 35 منٹ پر وہ ٹرک لے کر وائٹ ہاؤس کے باہر لگے بیریئر کے بالکل قریب پہنچے اور اس کو ٹکر مار دی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کو حراست میں لیا۔
جب خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے کنڈولا سے بیگ میں موجود جھنڈے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ نازیوں کی علامت ہے اور وہ بہترین تاریخ رکھتے ہیں۔
 عدالتی دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہوں نے نازیوں کی آمرانہ فطرت اور ون ورلڈ آرڈر کی تعریف کی اور ہٹلر کو ایک مضبوط رہنما قرار دیا۔
کنڈولا نے مبینہ طور پر حکام کو بتایا کہ وہ چھ ماہ سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کی تفصیل ایک گرین بک میں محفوظ ہے۔

مزیدخبریں