ایک نیوز: مہنگائی کے ستائے غریب عوام کیلئے بری خبر آگئی۔ حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا۔
تفصیلات کےمطابق گرمی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی جہاں لوڈشیڈنگ کا جن بےقابو ہوگیا ہے۔ وہیں حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے سے بجلی صارفین سے 46 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا اثر مہنگائی کے نئے طوفان کو جنم دے گا اور عوام اشیائے ضرورت کی خریداری میں بھی مشکل محسوس کریں گے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے نرخ آئے روز بڑھا رہی ہے لیکن نہ بجلی آرہی ہے اور نہ ہی بل کم ہورہے ہیں۔ آئے روز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گرمی میں عوام کا جینا محال کردیا ہے۔