ایک نیوز: مبینہ آڈیوز کی تحقیقات میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن کو تحقیق طلب ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق طلب مبینہ آڈیوز فراہم کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آڈیوز کیساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر آٹھ آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔ آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی تفصیلات میں شامل ہیں۔