ہائے پانی ،،، خدیجہ شاہ  کی تپتی پرزن وین سے فرمائش

water in van
کیپشن: water in van
سورس: google

 ایک نیوز :  جناح ہاؤس حملہ کیس میں مبینہ طور پرملوث خدیجہ شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ  پریزن وین میں بہت حبس ھے مجھے فوری پانی دیا جائے ۔ 

 رپورٹ کے مطابق  عدالت میں 2 بجے تک وقفہ ہونے کی وجہ سے خدیجہ شاہ اور صنم بلوچ سمیت 14 افراد پریزن وین میں ہی موجود  تھے ۔ تاہم شدید گرمی میں تپتی  پرزن وین میں بند خدیجہ شاہ نے کہا کہ انہیں فوری پانی دیا جائے جس پر انہیں پینے کا پانی مہیا کردیا گیا ۔ ذرائع  کے مطابق پرزن وین دھوپ میں کھڑی تھی جس پر خدیجہ شاہ نے کہا کہ انہیں دمہ کی بیماری ہے ۔ پولیس حکام نے کہا کہ کوئی بات نہیں گاڑی چھاؤں میں کردیتے ہیں ۔  خدیجہ شاہ اور ان کے ساتھ دیگر موجود 14 زیر حراست خواتین گذشتہ تین گھنٹوں سے پرزن وین میں موجود ہیں۔

 یادرہے خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز سی آئی اے کو خود گرفتاری پیش کی تھی جس پر انہیں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔