سستے تیل کے حوالے سے خوشخبری

May 26, 2023 | 15:35 PM

ایک نیوز: لیگی رہنما مصدق ملک نے پاکستانی عوام کو سستے تیل کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔ آئندہ 15سے20روز میں پاکستان میں روسی تیل موجود ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے پاکستان کیلئے پہلا کارگو جہاز کا ایک لاکھ ٹن تیل لے کر 28 مئی تک عمان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل پاکستان لایا جائے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  مصدق ملک نے کہا پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر 50ہزار ٹن سے زائد کا شپ نہیں لگ سکتا اور  روس سے آنے والے کارگو میں ایک لاکھ ٹن تیل ہوگا،چھوٹے جہازوں پر پاکستان تیل جون کے پہلے یا دوسرے ہفتے پہنچ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کوسہولیتں دینے پر غورکررہے ہیں،گیس پر 1700ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا،ایل این جی پربھی گردشی قرضے صفر کردیں گے۔

حکومت کی جانب سے حالات کی بہتری کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کیے جارہے ہیں،تاپی گیس منصوبے سے سستی گیس لانی ہے،کام تیزی سے جاری ہے۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبارکرنے والوں کو پروموٹ کرناہے،ہم ایران سے گیس خریدنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا روس سے پاکستان کیلئے تیل کی درآمد سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی۔

مزیدخبریں