پارلیمنٹ کے باہر گدھے کی انٹری

May 24, 2023 | 13:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پارلیمنٹ کے باہر دن دہاڑے گدھا پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں کبھی بندر تو کبھی جنگلی بلیوں نے سٹاف کو تگنی کا ناچ نچایا تو آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دن دہاڑے گدھے نے بھی انٹری  ماردی۔گدھا بیچ ٹریفک دوڑتا رہا اور شہری ہکے بکے اسے دیکھتے رہے۔

ریڈ زون کے چاروں اطراف پولیس اور رینجرز کے ناکے ہیں  اور ریڈ زون میں انٹری کے لیے شہریوں کو بھی شناخت کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے ۔سخت سیکورٹی میں گدھے کی انٹری نے سیکورٹی پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں،ریڈ زون میں گدھے کی دوڑ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں