ایک نیوز: سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران کمرہ امتحان میں شدید گرمی کے دوران لوڈشیڈنگ کے باعث طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھیڑہی میں گیارویں جماعت کے پرچے کے دوران حالت غیر ہونے پر طالب علم مہتاب علی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبعلم کی موت حبس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔
وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے طلبہ کو امتحان میں مشکلات کے پیش نظر امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا تھا لیکن مختلف علاقوں میں تاحال لوڈ شیڈنگ کا سلسہ جاری ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سےصوبے بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما میں ہر سال کی طرح امسال بھی دو ماہ کی تعطیلات ہوں گی۔تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا آغاز یکم جون 2023ء سے اور اختتام 31 جولائی 2023ء کو ہوگا۔ یکم اگست سے تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔