شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

شاہ رخ خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

ایک نیوز: شاہ رخ خان نے کینسر کا شکار اپنی 60 سالہ مداح کو ویڈیو کال کرتے ہوئے ان سےملنے کا وعدہ کیااور یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اُن کا مالی طور پر خیال بھی رکھیں گے۔
رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی بیمار مداح سے ویڈیو کال پر بات کر کے ایک مرتبہ پھر سے دل جیت لیے ہیں۔60 سالہ مداح نےشاہ رخ خان سے زندگی میں ایک مرتبہ ملنے کی تمنا کی تھی جس پر شاہ رخ خان نے انہیں ویڈیو کال کر کے سرپرائز دیا۔

کنگ خان کی شیوانی چکرابورتی نامی مداح بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے خاردہ کی رہائشی ہیں جو کہ کئی سالوں سے ٹرمینل کینسر کا شکار ہیں اور وہ اپنے سٹار سے زندگی میں ایک مرتبہ ملنا چاہتی تھیں۔انہیں شاہ رخ خان کی جانب سے ویڈیو کال موصول ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہیں۔ شاہ رخ خان نے اپنی مداح سے ویڈیو کال پر 40 منٹ تک بات کی۔ شاہ رخ خان نے اپنی مداح سے بہت جلد ملنے کا وعدہ کیا اور ان کے علاج کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔


شیوانی کی بیٹی پرِیا نے کہا کہ شاہ رخ خان نے اُن کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اس شرط پر ان کے گھر آ کر ملنے کا کہا ہے کہ وہ انہیں بغیر کانٹوں کے مچھلی کا سالن کھلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ’ شاہ رخ خان ںے میری والدہ سے وعدہ کیا کہ وہ میری شادی پر ہمارے گھر آئیں گے اور وہاں آ کر تازہ مچھلی کھائیں گے جس میں کانٹا نہیں ہوگا۔‘