اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم "شہید کی بیٹی" جاری کردی

اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم
کیپشن: Islamabad Police released a short film "Shaheed Ki Beti" reflecting the sentiments of martyrs' families

ایک نیوز: 25 مئی کو منانے جانے والے یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم "شہید کی بیٹی" جاری کردی۔ 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

1 منٹ 33 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جبکہ ایک شہید کی بیٹی کی زندگی پر مختصر روشنی بھی ڈالی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے گزشتہ روز نغمہ جاری کیا گیا تھا۔ جس میں اسلام آباد پولیس، تمام افسران اور جوانان کی جانب سے وطن عزیز کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 25 مئی کو یومِ تکریم شہداء بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یومِ تکریم شہدا پر سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور وزیراعظم شہباز شریف خود بھی ریلی کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب 25 مئی کو یومِ تکریم شہداء پر عام تعطیل کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔