مفرور شر پسندوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے: محسن نقوی

مفرور شر پسندوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے: محسن نقوی

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعے میں ملوث ہوکر مفرور  ہونے والے شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیتے ہوئے بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق   محسن نقوی کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس گوجرانوالہ میں اجلاس ہوا  امن و امان کی صورتحال اور 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں گرفتار شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا گیا
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہر شرپسند جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

محسن نقوینے کہا کہ بینظیر روڈ کے ذریعے گوجرانوالہ کو سیالکوٹ موٹروے سے لنک کیا جائے گا۔موڑ ایمن آباد کے قریب ایک ہزار کنال اراضی پر یونیورسٹی اور نیو ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ کے منصوبوں پر  بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر آباد بائی پاس کی منظوری ، چن دا قلعہ سے عزیز کراس تک جی ٹی روڈ کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ سے حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے شیخوپورہ روڈ پر جاری کام جلد مکمل کیا جائے گا، مرید کے سے کرتار پور اور علی پور چٹھہ سے حافظ آباد روڈ کا کام مکمل کیا جائے گا۔عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری صحت،  گوجرانوالہ کے کمشنر،آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔