کراچی: کروڑوں کی چوری، ملزمان مہنگی مشینری، سولر سسٹم لیکرفرار

کراچی: کروڑوں کی چوری، ملزمان مہنگی مشینری، سولر سسٹم لیکرفرار

ایک نیوز: کراچی میں چوری کی واردات پیش آئی جس میں رات گئے 15 سے 20 مسلح ملزمان فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی میشنری ، بیٹریاں اور سولر سسٹم چوری کر  کے فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم میں چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہے جس میں رات گئے 15 سے 20 مسلح ملزمان فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی میشنری ، بیٹریاں اور سولر سسٹم چوری کر  کے فرار ہو گئے۔ چوری کی واردات "ان سائٹ انجینئرنگ رینٹل پاور" نامی کمپنی میں کی گئی۔

فیکٹری مالک انجینئر غلام حیدر کا کہنا ہےکہ مسلح ملزمان رات گیارہ بجے سےصبح پانچ بجے تک اطمینان سے چوری کرتے رہے۔اسٹیل ٹاون پولیس کا عدم تعاون، ون فائیو مددگار بھی کام نہیں آیا، ملزمان نے فیکٹری کے گارڈز سے مارپیٹ کرکےبند کردیا۔ڈاکوؤں نے رات بھر اطمینان سے قیمتی سامان اپنی گاڑیوں میں بھرا۔ صبح یہاں پہنچنے پر مجھے واردات کا معلوم ہوا۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے،پولیس بھی مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔