عمران ریاض بازیابی کیس، وزیر اعظم سمیت اعلی عہدیداران کو فریق بنانے کی درخواست دائر

May 24, 2023 | 11:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عمران ریاض کی بازیابی کےمعاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم، نگران وزیر اعظم، سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو فریق بنانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے وزیر اعظم، نگران وزیر اعظم، سیکرٹری دفاع اور داخلہ کو فریق بنانے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔‏یہ درخواست عمران ریاض کے والد نے اپنے اظہر صدیق کے توسط سے دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں عمران ریاض کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پرآئی جی پنجاب نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے مزید مہلت مانگ لی تھی، جس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کی استدعا کو منظور کرلی تھی۔آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران روسٹرم پر موجودتھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ابھی میرا مین فوکس عمران ریاض کو بازیاب کروانا ہے،میں عمران ریاض کی زندگی کی دعا کر رہا ہوں،اللہ کرے وہ محفوظ ہوں، اللہ نہ کرے اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو یہ سب افسران ذمہ دار ہوں گے،میں ان سب کے خلاف کارروائی کروں گا،تمام ریکارڈ میرے پاس آ چکا ہے۔

مزیدخبریں