ایک نیوز: پاک فوج ہماری ریڈ لائن۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان کی غیور عوام اپنی بہادر افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں 'عظمت شہداء کنونشن' کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے عظمت شہداء کنونشن میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کنونشن میں شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام عقیدت پیش کرنے اور ان سے یکجہتی کے لئے آج منگل کو 'عظمت شہداء کنونشن' اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ جس میں شہداء کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔