صدرمملکت کی گلزارامام شنبے کی گرفتاری پرانٹیلی جنس ایجنسی کو مبارکباد

May 24, 2023 | 11:28 AM

ایک نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر انٹیلی جنس ایجنسی کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ گلزار امام شنبے کی گرفتاری پر انٹیلی جنس ایجنسی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ واقعی بڑی کامیابی ہے، اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان میں امن، خوشحالی لانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

یاد رہے کہ عسکریت پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی سربراہ گلزار امام شنبے کو سکیورٹی فورسز نے انتھک کوششوں کے بعد حراست میں لیا تھا، بعد ازاں اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، گلزار امام شنبے نے دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر معافی  بھی مانگی تھی۔

مزیدخبریں