بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ایک نیوز: شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے سبب 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ ے مطابق 51 سالہ نتیش پانڈے مہاراشٹر کے علاقے آگت پوری میں شوٹنگ کے لیے گئے ہوئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا۔ جس کے بعد نتیش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ نتیش کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

اداکار نتیش پانڈنے نے اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا تھا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں کیے گئے کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے متعدد دیگر فلموں میں بھی کام کیا، نتیش کی مشہور ڈراما سیریلز میں انوپما اور تیجاس شامل ہیں۔ 

بھارتی شوبز ستاروں نے نتیش پانڈے کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔