ایک نیوز: جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کردار بھی سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں خواتین اراکین اسمبلی کو جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں منظر عام پر آنیوالی آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف خواتین کارکنوں کو کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں۔
فرح خواتین کارکنان کو کہہ رہی ہیں کہ کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔