ایک نیوز: جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔
جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کردار بھی سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی خواتین کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس میں خواتین اراکین اسمبلی کو جی ایچ کیو پر دھاوا بولنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔
جی ایچ کیو پر دھاوا: پی ٹی آئی خواتین کی آڈیو لیک ہوگئی https://t.co/JGnzedmeYO pic.twitter.com/97rT7L9PAj
— AIK News News (@pnnnewspk) May 24, 2023
عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں منظر عام پر آنیوالی آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح مختلف خواتین کارکنوں کو کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں۔
فرح خواتین کارکنان کو کہہ رہی ہیں کہ کنول شوذب نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔