پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا، ایک اور کھلاڑی کا اعلان لاتعلقی

May 24, 2023 | 10:39 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا۔ سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے )ڈاکٹر حیدر علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی یا سیاست چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

سوات سے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حیدر علی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔

مزیدخبریں