بھارتی وزیراعظم کا دورہ آسٹریلیا، ائیرلائن مودی کے نام سے منسوب

May 24, 2023 | 09:58 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے آسٹریلیا پہنچنے پر سِڈنی اولمپک پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں انہوں نے بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا، حامیوں کی شرکت کے لیے خصوصی پروازیں اور بسیں چلائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ مودی کا 2014 کے بعد آسٹریلیا کا پہلا سرکاری دورہ ہے جہاں 20 ہزار کے قریب آسٹریلیا میں مقیم بھارتی شہریوں نے نریندرمودی کا خیرمقدم کیا۔

 مودی بھارتی شہریوں کی حمایت کو کسی مقصد کیلئے استعمال کریں گے؟
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پیر کو تین روزہ دورے پر سڈنی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی اور بھارتی شہریوں سے خطاب بھی کیا۔

 اس دورے کے حوالے سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم آسٹریلیا سے ملنے والی بھارتیوں کی حمایت کو آئندہ انتخابات میں اپنے حق میں استعمال کرسکتے ہیں۔ حال میں ہی بھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے انتخابات میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہوئی تھی۔مودی کے حامیوں کیلئے ’مودی ائرویز‘ مُتعارف کروایا گیا۔ مودی کی آمد کے موقع پر خصوصی پروازوں اور بسوں کے ذریعے بھارتی شہریوں کو میلبرن اور کوئینز لینڈ سے سڈنی لایا گیا۔

 مودی کے حامیوں کو میلبرن سے سڈنی لانے والی مقامی ایئرلائن ’کانٹاس‘ کی پرواز کو ’مودی ائرویز‘ اورکوئینز لینڈ سے سڈنی لانے والی بسوں کو ’مودی ایکسپریس‘ کے نام سے منسوب کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ برطانیہ اور امریکا کے دوران بھی مودی نے بڑے مجموں سے خطاب کیا جس سے وہاں مقیم بھارتی شہریوں میں ان کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

؎

مزیدخبریں