اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر چھاپہ

May 24, 2023 | 09:09 AM

ایک نیوز: اسلام آباد پولیس کا سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا۔

رپورٹس کے مطابق عمرایوب گھر پر نہیں ملے، پولیس نے عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کےگھر پر بھی پولیس نے  چھاپہ مارا، وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا، کراچی ائیرپورٹ پر صائمہ ندیم کو ٹورونٹو کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں