بطخوں کوسڑک کراس کروانےوالاگاڑی کی ٹکرسےچل بسا

May 24, 2023 | 07:30 AM

ایک نیوز:امریکا میں بطخوں کی زندگی کو بچاتے بچاتے ایک شخص اپنی ہی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
تفصیلات کےمطابق کسی حادثے کے پیش نظر ایک شخص نے سڑک پار کرنے والے بطخوں کی مدد کی لیکن بدقسمتی سے خود ہی سڑک حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جہاں ایک شخص بطخ اور اس کے بچوں کو سڑک پار کرنے میں مدد کر رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ریوارا نامی شخص کی عمر 41 سال تھی اور اسے ایک کم عمر لڑکے نے اپنی گاڑی سے ٹکر ماری۔
پولیس کے مطابق اس بات کا امکان نہیں ہےکہ نوعمر ڈرائیور کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ریوارا بطخوں کو سڑک پار کروانے کی کوشش کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا۔
 ریوارا کی جانب سے مدد کے جزبےکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مقامی افراد جائے حادثہ کے قریب پھولوں کے ساتھ پلاسٹک کی بطخیں رکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں