ایک نیوز:جرمنی سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے ایک مقابلے میں سینڈوچ بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جس میں خاتون ساتھی زبانی ہدایات کی مدد سے مرد کو آنکھ پر پٹی باندھ کر سینڈوچ بنانا تھا۔
تفصیلات کےمطابق کھانے پکانا ایک ہنر ہے اور اس میں مہارت کے عالمی مقابلے دلچسپی کا سامان لیے ہوتے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی طرح طرح کے لذیذ پکوانوں کی حیرت انگیز مقابلے منعقد کرواتا ہے۔ ایسے ہی ایک مقابلے میں جرمنی کے جوڑے نے میدان مارلیا۔
اس مقابلے میں جوڑے کو سینڈوچ بنانا تھا جو کہ کوئی بہت مشکل کام نہیں لیکن اس کی شرط یہ تھی کہ ایک رکن کو بغیر دیکھے جب کہ دوسرے کو ہاتھ استعمال کیے بغیر ٹیم ورک کرنا تھا۔
جرمن جوڑے نے اپنی ذہانت اور مہارت سے اس مشکل کام کو محض 40 سیکنڈ میں مکمل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس دلچسپ ریکارڈ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرد کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے اور وہ خاتون رکن کے عقب میں کھڑے ہیں۔
خاتون نے اپنے دونوں ہاتھوں کو پیچھے باندھا ہوا ہے اور عقب میں کھڑے ساتھی جن کی آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہوئی ہے کو اپنے دو ہاتھ خاتون کے بازوں سے نکال کر ٹیبل پر رکھے سامان سے سینڈوچ تیار کرنا تھا۔