گرمی میں چہرےکودھوپ سے کس طرح محفوظ رکھاجائے

May 24, 2023 | 06:25 AM

ایک نیوز:گرمی میں چہرےکودھوپ سے کس طرح محفوظ رکھاجائے۔
تفصیلات کےمطابق موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے حوالے سے وہ کون سی تبدیلیاں ہیں جو آپ نے کرنی ہیں آئیے اب اس پر بات کرتے ہیں ؟
میک اپ پراڈکٹس کم کردیں
جس طرح موسم گرما میں آپ جسم کیلئے زیادہ بھاری کپڑوں کے بجائے ہلکے کپڑوں کا انتخاب کرتے ہیں بالکل اسی طرح چہرے کی جلد بھی آپ سے کچھ ہلکا ہی چاہتی ہے۔ گرم موسم میں نان کامڈوجینک ( چہرے کے مساموں اور دانوں کیلئے مفید ) اسکن کیئر پراڈکٹس کا انتخاب کریں۔
 ڈرماٹولوجسٹ کے مطابق گرمیوں میں میک اپ پراڈکٹس کا استعمال کم کردیں فاؤنڈیشن ، کنسیلر حتیٰ کہ بلش آن کا استعمال بھی خاص تقریبات تک محدود کردیں۔
سن اسکرین کا لازمی استعمال
زیادہ تر خواتین ایس پی ایف 30 یا اس سے زائد سن اسکرین پر مشتمل موئسچرائزر کا استعمال کرتی ہیں لیکن یہ انتخاب موسم گرما کیلئے مناسب نہیں ، موسم گرما میں بالخصوص جب آپ باہر جارہے ہوں ہاتھوں، پیروں حتیٰ کہ گردن پر بھی سن اسکرین کی اچھی خاصی مقدار لگائیں یہ انتخاب آپ کی جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سےبچائے گا۔
جلد کی صفائی
ایک گرم دن گزارنے کے بعد چہرے کی صفائی خاصی اہمیت رکھتی ہے لہٰذا چہرہ دھوتے وقت انگلی کی مدد سے کلینزر کی تھوڑی سی مقدار چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے کلینزنگ کریں اس کے بعد ہلکے گرم پانی کی مدد سے چہرہ دھوکر تولیے سے صاف کرلیں ۔

طبی ماہرین گرم موسم میں دو بار لازمی چہرہ دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال نہ صرف آپ کے جسم کو بلکہ آپ کی جلد کو بھی خوبصورت رکھنے کا اہم طریقہ ہے،یہ سوچنے کے بجائے آپ کو دن میں کتنے گلاس پانی پینا چاہیے پیشاپ کی رنگت سے ہائیڈریشن کا اندازہ لگائیں اگر آپ کے پیشاپ کا رنگ گہرا پیلا ہے تو اس کا مطلب آپ کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ کے پیشاپ کی رنگت کم پیلی ہے تو آپ ڈی ہائیدریشن کا شکار نہیں۔

مزیدخبریں