لاہورکےمختلف علاقوں میں تیزآندھی کےساتھ ہلکی بار ش

May 24, 2023 | 02:37 AM

ایک نیوز:لاہورکےمختلف علاقوں میں تیزآندھی کےساتھ ہلکی بونداباندی سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورشہرکےمختلف علاقوں دھرم پورہ،غازی آباد،صدر،باغبانپورہ،فتح گڑھ،ہربنس پورہ کےاطراف میں تیزہواؤں کےساتھ بونداباندی ہوئی۔تیزآندھی کےباعث گردآلودہوائیں چلنے لگی۔
تیزہواؤں اوربارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی اورموسم خوشگوارہوگیا،آندھی سےشہرکےمتعددفیڈرزٹرپ ہونےسےبجلی معطل ہوگئی۔
لیسکوحکام کاکہناہےکہ بارش اورآندھی کے رکتے ہی بجلی بحالی کاکام شروع کردیاجائےگا۔

مزیدخبریں