پینٹ اورکیمیکل کی دکان میں آتشزدگی،لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

May 24, 2023 | 02:10 AM

ایک نیوز:لاہورمیں پینٹ اورکیمیکل کی دکان میں آتشزدگی سےلاکھوں کاسامان جل کرخاکسترہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےچونگی امرسدھومیٹروبس سٹاپ کےقریب پینٹ اورکیمیکل کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔دیکھتے ہی دیکتھے آگ نےپوری دکان کواپنی لپٹ میں لےلیا۔
ریسکیوذرائع کاکہناہےکہ آگ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پرروانہ کردی گئی ہے،کیمیکل کی وجہ سے آگ پرقابوپانےمیں مشکلات کاسامناہے،فائربریگیڈکی5گاڑیاں آگ پرقابوپانےمیں مصروف ہیں۔
ریسکیوذرائع کامزیدکہناہےکہ آگ قریبی دکانوں تک پھیلنےکاخدشہ ہے،آگ لگنےکی وجہ سے لاکھوں سامان جل کرخاکسترہوگیاہے۔

مزیدخبریں