ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ کر جاتے ہیں وہ پہلے صدر مملکت سے ملتے ہیں۔جتنی بھی پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں یہ پہلے پریذیڈنسی میں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریذیڈینسی خود کو بچانے کےلیے تھپکی لگاتی ہے کہ جاؤ پریس کانفرنس کرو۔ان کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان سے الگ ہوا پارٹی پیک پر تھی۔ جو ہوا وہ صرف جمہوری پارٹی نہیں وہاں کرپشن ہے۔