سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ پی ایس ایل کے لیے ٹریننگ کے دوران مجھے کمر میں تکلیف محسوس ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ کمر کی تکلیف سے متعلق ڈاکٹرز کو بتایا جنہوں نے چیک اپ کے بعد آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا دل سخت خفا ہے کیونکہ میں بہت محنت سے پریکٹس اور ٹریننگ کر رہا تھا۔