اچھا ہوا میں تینوں خانز کی طرح کامیاب نہیں : سیف علی خان

اچھا ہوا میں تینوں خانز کی طرح کامیاب نہیں : سیف علی خان
ممبئی: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے کہا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوئے کیونکہ انہیں تجربات کرنے کے بہت سے مواقع ملے ۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے بھی تینوں خانزکی طرح متعدد فلموں میں کام کیا لیکن وہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کی طرح کبھی بھی کامیابی نہیں سمیٹ پائے۔ لیکن اداکاراس متعلق کہتے ہیں کہ ان کا شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہ ہونا یا بڑا اداکار نہ بننا ان کے حق میں ہی بہترثابت ہوا۔

اس متعلق سیف علی خان نے کہا کہ یہ ان کے حق میں اس لیے بہتررہا کیونکہ ان کو تجربات کرنے کے بہت سے مواقع ملے اور اداکاری کے میدان میں خود کومنوانے کے لیے بھی بہت سے پڑاؤ پارکیے جو بلاشبہ بہترین راستہ تھا۔ اداکارنے کہا کہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کو بڑا اداکارہی بننا تھا، شاید یہ ان کے بچپن کا خواب بھی ہو۔

سیف علی خان نے سینیما سے متعلق مداحوں کو پُرامید رہنے کا کہا کیوں کہ سینیما کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی ایک یا خاص راستہ نہیں۔ اداکار نے کہا کہ اب مجھے بھی پیچیدہ کرداروں کی آفرزہورہی ہیں اور میرے لیے بھی سینیما بالکل تبدیل ہوگیا ہے۔