حکومت کا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے فیصلہ

May 24, 2021 | 18:00 PM

admin
اسلام آباد: حکومت نے رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرصورت ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیےجائیں گے۔ وزیر اتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہونگے ، ان کا کہنا تھا کہ امتحان ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے.

رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی جب کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلےصوبے کریں گے۔

مزیدخبریں