نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 308 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ3ہزار612 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 62 ہزار917ہے اور 8 لاکھ 20ہزار374 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، پنجاب میں ایک روز میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ صوبے میں سات سو نواسی نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔
دوسری جانب سندھ میں 4 ہزار 920، خیبرپختونخوا 3 ہزار 950، اسلام آباد 745، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار418،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار883، پنجاب 3 لاکھ 34 ہزار 760، سندھ 3 لاکھ 9ہزار647، بلوچستان 24 ہزار583، آزاد کشمیر 18 ہزار808 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 500 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔