ویب ڈیسک: غزہ میں امداد کے منتظرفلسطینیوں پرفائرنگ،19فلسطینی شہید ہو گئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت اور میڈیا آفس نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 19 فلسطینی شہید ہوگئے جو امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔
غزہ کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قابض فورسز نے قتل عام کرتے ہوئے 19 شہریوں کو شہید اور 23 کو زخمی کردیا جبکہ الکویت مرکز کے قریب ہزاروں شہری آٹا اور امداد کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور ٹینکوں نے مشین گنوں سے بھوک سے نڈھال شہریوں پر فائرنگ کی جو قابض فوج کے خطرے سے دور ایک جگہ پر آٹا اور امداد کا انتظار کر رہے تھے۔