ایک نیوز: وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
سندھ حکومت کی جانب سے غلام نبی میمن کا نام آئی جی سندھ کیلئے ارسال کیا گیا تھا۔ غلام نبی میمن اس سے قبل بھی آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔
ایک نیوز کی باوثوق خبریں دینےکی روایت برقرار، غلام نبی میمن کی تعیناتی سےمتعلق خبر6مارچ کو نشرکی تھی ۔ غلام نبی میمن جون2022سےآگست2023تک اس عہدےپرفائزرہ چکے ہیں۔ غلام نبی میمن بحیثیت کراچی پولیس چیف دوبارفرائض بھی نبھا چکےہیں۔