ایک نیوز:عمادوسیم کے بعد کرکٹرمحمدعامرنے بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا۔
کرکٹرمحمد عامرکاکہنا تھا کہ میں اب بھی پاکستان کے لیے کھیلنے کا خواب دیکھتا ہوں۔ زندگی ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں کبھی کبھی ہمیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑتی ہے، میرے اور پی سی بی کے درمیان بہت کم مثبت بات چیت ہوئی ہے جہاں انہوں نے احترام کے ساتھ مجھے یہ احساس دلایا کہ میری ضرورت تھی اور اب بھی فیملی کے ساتھ بات چیت کے بعد پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں۔
محمدعامرکامزیدکہنا تھاکہ خواہش مندوں کے لیے میں اعلان کرتا ہوں کہ میں آئندہ ٹی20ورلڈ کے لیے دستیاب ہوں، میں یہ اپنے ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ میرے ذاتی فیصلوں سے پہلے آتا ہے۔ سبز جرسی پہننا اور اپنے ملک کی خدمت کرنا ہمیشہ سے میری سب سے بڑی خواہش رہی ہے، اور رہے گی۔