ایک نیوز : ہولی کے تہوار پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہندو برادری کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سے ہندوبرادری کے700خاندانوں کیلئے ہولی پیکیج کااعلان کیا ۔ ہولی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے فی کس 10 ہزار روپے کا ہولی پیکج چیک دیے جائیں گے۔فنڈ کا اجراء کرکے متعلقہ ڈپٹی کمشنررز صاحبان تک پہنچا دیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ہولی پیکیج کیلئے راحیلہ خادم حسین،پنجاب کمیٹی ممبران نے خصوصی کاوش کی۔