ایک نیوز :جی سی یونیورسٹی لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنےوالے پروفیسر محبوب احمد کو معطل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے پروفیسر محبوب احمد کو معطل کردیا۔ پروفیسر محبوب احمد کے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، پروفیسر محبوب احمد کو یونیورسٹی میں داخلے میں سے بھی روک دیا گیا، صرف انکوائری کمیٹی کے بلانے پر یونیورسٹی آئیں گے، وائس چانسلر کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں کسی قسم کی ایسی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔