چیئر مین پی سی بی نے 7رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا 

Mar 24, 2024 | 14:35 PM

ایک نیوز :چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے 7رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین پی سی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی 7ممبران پر مشتمل ہوگی، سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین نہیں ہوگا،پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو ری آرگنائز کیا ہے، وہاب ریاض،محمد یوسف،اسد شفیق اور عبدالرزاق کمیٹی میں شامل ہوں گے ،قومی ٹیم کے کھلاڑی ٹریننگ کیلئے کاکول اکیڈمی جا رہے ہیں،قومی ٹیم کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کاممبر ہوگا،محسن نقوی نے مزید کہاکہ  حارث روف کا سنٹرل کنٹریکٹ بحال کر دیا گیا ہے۔کنٹریکٹ کے مطابق این او سی جاری کیا جائے گا۔ عماد وسیم کو کوئی این او سی دینے کی بات نہیں ہوئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتان کا فیصلہ کیمپ ختم ہونے دیں اچھا فیصلہ ہوگا۔ جو بھی کپتان آئے گا وہ لانگ ٹرم آئے گا اور نتائج آئیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں میں اضافے پر کام کررہے ہیں ۔ 

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی پرانی  سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیاتھا ۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی، میرٹ پر فیصلے سب کے سامنے ہوں گے۔سابقہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض تھے جبکہ کمیٹی ممبرز میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وجاہت اللہ واسطی، توصیف احمد، وسیم حیدر، کامران اکمل اور راؤ افتخار انجم (کنسلٹنٹ ممبر) اور حسن مظفر چیمہ منیجر اینالیٹکس اینڈ ٹیم اسٹریٹجی شامل تھے۔
 

مزیدخبریں