ویب ڈیسک : فلم ’لسٹ اسٹوریز 2‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والی فنکار جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے معاشقے سے متعلق بھارتی میڈیا ایک عرصے سے دعوے کررہا ہے ۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق جوڑی نے’لسٹ اسٹوریز 2‘کی شوٹنگ کے دوران ہی ڈیٹ شروع کردی تھی ۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور وہ اس متعلق منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ تمنا بھاٹیہ کے والدین اداکارہ پر جلد شادی کرنے کیلیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔تاہم ان کے تعلقات کی شروعات کہاں سے ہوئیں اس پر وجے پہلی بار کھل کر بولے ہیں۔
وجے ورماکا موقف
ایک انٹرویو میں وجے ورمانے تمنا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لسٹ اسٹوریز 2 کی شوٹنگ کے دوران وہ پہلی بار ایک پارٹی میں ملے تھے جہاں کچھ اور لوگ بھی تھے اس دن مجھے لگا کہ ان سے دل کی بات کرنی چاہئے ، انہیں پہلی بار ڈیٹ پر جانے میں تقریباً 20-25 دن لگ گئے تھے ۔
وجے اور تمنا کو پہلی بار Netflix کی Lust Stories 2 میں اسکرین پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انہیں سب سے پہلے نئے سال کی پارٹی میں دیکھا گیا جہاں سے ڈیٹنگ کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔ مہینوں کی ایسی قیاس آرائیوں کے بعد تمنا نے گزشتہ سال جون میں ایک انٹرویو میں وجے کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔ تب سے دونوں اکثر ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تبصرہ کرتے ہیں اور ایک ساتھ کئی عوامی تقریبات میں شرکت کر چکے ہیں۔