معیشت کی بحالی :وزیراعظم کی زیرصدارت بڑی بیٹھک

معیشت کی بحالی :وزیراعظم کی زیرصدارت بڑی بیٹھک
کیپشن: معیشت کی بحالی :وزیراعظم کی زیرصدارت بڑی بیٹھک

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اہم مشاورتی  بیٹھک ہوئی جس میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے  معاشی اہداف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ 

تفصیلات کےمطابق مشاورت اجلاس میں  وفاقی وزراء اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک بھی میٹنگ میں شریک ہوئے ۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اہداف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ 

میٹنگ میں آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی معاہدے  اورنئے پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیاگیا ،اسٹینڈ بائی معائدے سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بریفنگ دی،بیٹھک میں اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔