قاضی احمد :زمین کا تنازعہ 7افراد کی جان لے گیا

Mar 24, 2024 | 12:54 PM

ایک نیوز :قاضی احمد میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ کےنتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق  قاضی احمد تھانہ پبجو کی حدود نواحی گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاہری برادری کےدوگروپوں میں زمین کے تنازع پرجھگڑا ہوا ہے۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال شاہ پور جہانیاں منتقل کردی،فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہےجبکہ افسوسناک واقعے کے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 

مزیدخبریں