اظہرعلی،اسدشفیق کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنےکاامکان

 اظہرعلی،اسدشفیق کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنےکاامکان
کیپشن:  اظہرعلی،اسدشفیق کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنےکاامکان

ایک نیوز (چودھری اشرف) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی اور اسد شفیق کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری ملنے کاامکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظاہرعلی اور اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیاجاسکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے بورڈ میں سابق کرکٹرز کو اہم ذمہ داریاں دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔پی سی بی نے مضبوط سلیکشن کمیٹی کے قیام کیلئے سابق کرکٹرز کےساتھ رابطےشروع کردیئے ۔

پی سی بی نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ،عبدالرزاق نے قومی سلیکشن کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ۔