ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینےسےانکار

Mar 24, 2024 | 00:37 AM

ایک نیوز:اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 30مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو  لکھاگیاتھا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میٹنگ میں پولیس، سپیشل برانچ اور آئی بی کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ۔شہر میں اجتماعات کو درپیش سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی۔

مزیدخبریں