مجھے پولیس افسروں نے خود قتل کی پلاننگ بتائی تھی ، عمران خان

میں اپنی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑوں گا،عمران خان 
کیپشن: میں اپنی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑوں گا،عمران خان 

ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جنگ لڑوں گا۔

تفصیلات کےمطابق رات گئے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اس سال مینار پاکستان پر پہلا جلسہ ہوگا انہوں نے ہر قسم کی رکاوٹ ڈالنی ہے ہم نے ہر حال پہنچنا ہے ۔

عمران خان نے مزیدکہا کہ ملتان میں ہمارے کارکن روزہ افطار کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ حسان نیازی کو ذلیل کیا جارہا ہے ،انگریز دور میں بھی ایسا تشدد نہیں ہوا جیسا یہ شہبازگل اور اعظم سواتی کیساتھ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ کون گارنٹی دے گا اکتوبر میں یہ الیکشن کرائیں گے ،ہمارے دور میں آٹا پچپن روپے تھا آج ایک سو پچپن روپے مل رہا ہے ۔عدالت نے واضح کہا تھا کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہونے ہیں ۔اگر حقیقی آزادی چاہئے تو سب کو قربانی دینا ہوگی ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے مارنے کا پلان بنایا جاچکا تھا ،دس لوگوں نے میرے ساتھ جانا تھا جن کے نام لکھے ہوئے شبلی فراز میں بھی ان میں سے تھے مگر ان پر بدترین تشدد کیا گیا ان کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے پولیس افسران نے خود بتایا کہ کیا پلان بنایا ہوا ہے ،جو ظلم کررہے ہیں ان کو سزا ملے گی ۔

جے آئی ٹی میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا جو خود ملوث ہیں، جے آئی ٹی بنانے میں آپ سیریس ہیں تو چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کل عشا کے بعد مینار پاکستان پر رات 9 بجے جلسہ کریں گے، کل کے جلسے میں آگے کا پلان اور لائحہ عمل دوں گا، لاہور کے لوگ کل کے جلسے میں شریک ہوں ،  سب مینار پاکستان پر پہنچیں، میرا اس سال کا یہ پہلا جلسہ ہو گا، کل کے جلسے میں حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا۔

انہوں نے کہا ان کو خوف ہوتا ہے کہ کہیں عمرا ن خان آگیا تو ہمارا احتساب ہوگا، قبضہ گروپ آسانی سے نہیں جائے گا، میں ملک سے نہیں جاؤں گا، آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم نے پر امن طریقے سے مقابلہ کرنا ہے۔