ایک نیوز : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدات کے لیے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد 31 مارچ سے ہوگا۔
اسٹیٹ بینک نے کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن تمام بینکوں کو بھجوادیا۔ کیش مارجن کے تحت درآمدکنندگان کو تمام رقم ایڈوانس جمع کرانا پڑتی تھی۔