امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات

Mar 24, 2023 | 21:43 PM

ایک نیوز:نادیہ کہف امریکی ریاست نیو جرسی میں عائلی قوانین اور امیگریشن کی پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔

نادیہ کہف نیو جرسی کی ایک عدالت میں جج کے طور پر کام کریں گی۔ تعیناتی کے وقت وقت نادیہ نے اپنی دادی سے وراثت میں ملنے والے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھایا۔

نادیہ نے حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امریکی ریاست نیو جرسی میں مسلمانوں اور عرب کمیونٹی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہاں کی نوجوان نسل یہ ذہن نشین کرلے کہ وہ بلا خوف اپنے دین پر عمل کر سکتے ہیں۔ تنوع (diversity) ہماری طاقت ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ کی نامزدگی، جو ایک سال پہلے ہوئی تھی، سینیٹر کرسٹن کوراڈو کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم نادیہ کے انتخاب کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی۔

 نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہوئیں اور ایک طویل عرصے سے امریکا میں اسلامی بنیادوں میں کام کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں