ایک نیوز : ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلےمیچ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 92رنز بنائے اور افغانستان کو 93رنز کا ہدف ملا،افغانستان نے چار وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا ۔
پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 18، صائم ایوب 17، طیب طاہر 15 اور کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 جبکہ کپتان راشد خان، عظمت اللہ عمر زئی اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، نسیم شاہ، زمان خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔
پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ ابراہیم زادران کی گری جسے احسان اللہ نے ڈیبیو میچ میں اپنی پہلی بال پر آؤٹ کیا۔ یوں وہ ڈیبیو میچ میں پہلی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے۔
احسان اللہ نے پہلے اوور کی ہی تیسری گیند پر گلبدین نائب کو بھی آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد نسیم شاہ نے رحمان اللہ گرباز کی وکٹ حاصل کی اور عماد وسیم نے بھی کریم جنت کو بولڈ کردیا۔محمد نبی نے 38رنز جبکہ نجیب اللہ زدران نے 17رنز کی اننگز کھیلی ۔
4 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نبی اور نجیب اللہ زادران نے لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور افغان ٹیم کو پاکستان کے خلاف فتح دلائی۔