ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔6یوسیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جماعت اسلامی اور ریٹرننگ افسر کے فارمز کا بغور جائزہ لیا۔ریٹرننگ افسر کے جمع کروائے گئے فارم-11 میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کروائے گئے فارمز میں مذکورہ پولنگ سٹیشنوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد درج نہیں۔پریذائیڈنگ اور ریٹرننگ افسران کے جمع کروائے گئے فارمز میں ووٹوں کی تعداد جماعت اسلامی کے ڈیٹا سے متضاد ہے۔آزادانہ، منصفانہ، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا بھی الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدر، سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات کرانا کمیشن کی ذمہ داری میں شامل ہے۔درخواست گزاروں نے چھ یو سیز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی استدعا کی۔متعلقہ ریٹرننگ افسران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور فریقین کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کریں گے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اپنی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کروا کر تین روز میں رپورٹ پیش کریں ۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق یوسی 3 کے ریٹرننگ افسر ذوالفقار علی کی معطلی کیوجہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اس کی جگہ ووٹوں کی گنتی کریں گے۔