بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر چل بسے، معروف اداکاروں کا اظہار افسوس

Mar 24, 2023 | 20:00 PM

 ایک نیوز: بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر پرادیپ سرکار چل بسے، ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح 63 سالہ پرادیپ سرکار کا ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال ہوا۔

پرادیپ سرکار کی مشہور فلموں میں ’پارینیتا، مردانی اور ہیلی کاپٹر ایلا‘ وغیرہ شامل ہیں۔

پرادیپ سرکار کے انتقال پر بالی وڈ کے معروف اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں