ایک نیوز :سوشل میڈیا سٹار علیزے شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پرہیں ، ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی صحت یابی کی دعا کی درخواست کی۔ایک اور سٹوری میں علیزے شاہ نے اپنی والدہ کی ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا، جس میں ان کی والدہ اداکارہ کے سرہانے موجود ہیں اور انتہائی فکر مند دیکھائی دے رہی ہیں، اس ویڈیو پر علیزے نے لکھا کہ والدہ کو میری بیماری کی وجہ سے اداس دیکھ کر وہ بکھیر گئیں ہیں۔
پوسٹ میں اداکارہ مریضوں والا لباس پہنے ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ اداکارہ یہ بھی بتایا کہ وہ فوڈ پوائزننگ میں مبتلا ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔